29 مارچ 2026 - 16:27
مآخذ: ابنا
ایران کا مغربی ایشیا میں امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کا نشانہ بنانے کا اعلان

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مغربی ایشیا میں امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو "جائز ہدف" قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مغربی ایشیا میں امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیوں کو جائز ہدف قرار دیا ہے۔

سپاہ کے جاری کردہ اطلاعیہ نمبر 50 کے مطابق، ایرانی یونیورسٹیوں پر امریکی-صہیونی بمباری کے جواب میں، علاقے کی تمام امریکی اور اسرائیلی یونیورسٹیاں دو ایرانی یونیورسٹیوں کے بدلے کے طور پر ہدف بنیں گی۔

اطلاعیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے عملے، اساتذہ اور طلبہ کو ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے تاکہ جان محفوظ رہے۔

سپاہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یونیورسٹیوں کی بمباری کی مذمت کرے اور اپنے اتحادیوں کو حملوں سے روکنے کی یقین دہانی کرائے، تو حملوں سے بچ سکتا ہے، ورنہ دھمکی نافذ ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha